سشانت سنگھ راجپوت کی موت پھانسی سے ہی ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

,

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے 14 جون کو اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔ آج ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصو ل ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کے جسم پر کوئی ہاتھا پائی کے کوئی نشان نہیں ہیں اور نہ ہی جسم پر کوئی زخموں کے نشان ہیں۔ان کے ناخن بھی بالکل صاف تھے۔ رپورٹس میں صاف بتادیا گیا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہی ہے۔ ممبئی کے کوپر ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب ممبئی پولیس اس معاملہ کو سلجھانے کیلئے مسلسل کوشش کررہی ہے۔

سشانت سنگھ کے والد، ان کی بہن اور ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی، ان کے خاص دوستوں، فلم ساز مکیش چھابرا سے بھی مسلسل پوچھ تاچھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کولے کر سوشیل میڈیا پر مختلف باتیں ہونے لگی تھیں۔ بعض لوگ اس خودکشی کو قتل کا نام دینے لگے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس میں یہ واضح ہوگیا کہ سشانت سنگھ کی موت پھانسی لگانے کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔