ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ان کی آخری رسومات ان کے والد اور ان کی دوبہنوں کی موجودگی ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی استھیاں ان کے آبائی مقام پٹنہ کو لے جایا جائے گا اور گنگا ندی میں بہایا جائے گا۔ آخری رسومات کے موقع پر بالی ووڈ کے دیگر اسٹار جن میں وویک اوبرائے، شردھا کپور، ورون ڈھون، کریتی سنن، راج کمار راؤ اور دوسرے موجود تھے۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت باندرہ کے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔میڈیا کے مطابق وہ پیشہ وارانہ رقابت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ اداکار کے گھر والوں کے کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت خودکشی نہیں لے سکتا۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرے۔ سشانت کی مشہور فلموں میں ایم ایس دھونی، چھچھورے، کیدارناتھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی چینل کے سیریلوں میں بھی کام کیا ہے۔