ممبئی۔سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات کے زاویہ سے تحقیقات کرنے والے نارکوٹک کنٹرول بیورو نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا۔ ریا چکرورتی نے اعتراف کیا کہ وہ سشانت کیلئے منشیات خریدتی تھیں۔ وہ اپنے بھائی شواک چکرورتی کے ذریعہ منشیات حاصل کرتی تھیں۔ اس کا بھائی اس کیس میں دوسرا ملزم ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ریا چکرورتی نے نارکوٹک کنٹرول بیورو کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ایک شخص سامیول میرانڈا کو جانتی ہیں جس نے میرے لیے 17 مارچ کو زید نامی ایک شخص سے منشیات خریدی تھیں۔