سشمیتا کانگریس سے مستعفی ، ٹی ایم سی میں شامل

   

نئی دہلی : مہیلا کانگریس کی صدر اور سابق رکن لوک سبھا سشمیتا دیو نے پیر کو کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ، جس سے دیرینہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں گی۔استعفیٰ کے چند گھنٹوں بعد وہ ذریعہ طیارہ کولکاتا پہونچیں اور ترنمول کانگریس آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کے بعد ٹی ایم سی میں شامل ہوگئیں۔ بعد ازاں اُنھوں نے اسٹیٹ سکریٹریٹ پہونچ کر چیف منسٹر ممتا بنرجی سے ملاقات بھی کی ۔ قبل ازیں انہوں نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ دیدیا ہے لیکن خط میں استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔