سشیل مودی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

   

پٹنہ : بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورقومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے امیدوار سشیل کمار مودی راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے سشیل کے علاوہ ایک واحد آزاد امیدوار شیام نندن پرساد نے پرچہ داخل کیا تھا ۔ آج نامزد پرچوں کی جانچ کی گئی جس میں سشیل کا پرچہ درست پایا گیا لیکن پرساد کے پرچے میں تجویز کنندوں کانام نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی امیدوار ی خارج کر دی گئی ۔ اس طرح مودی کے خلاف کوئی بھی امیدوار نہیں ہونے کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ انتخاب جیت گئے۔ غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا کی اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن 26 نومبر کو جاری ہوا تھا اور امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 3 دسمبر تھی ۔ 4دسمبر کو نامزد پرچوں کی جانچ اور 5 دسمبر کو نام واپس لینے کی تاریخ مقرر کی گئی ۔ اس کے بعد ہی سشیل کی جیت کا رسمی اعلان ہوگا۔ دراصل 6 دسمبر اتوار ہے اور اس وجہ سے سرکاری دفاتر میں ہفتہ واری چھٹی ہونے کے باعث سشیل کو جیت کا سرٹیفکٹ اگلے روز ملے گا۔
سات دسمبر کو ملے گا۔