ریاض : جرمن سیاح خاتون کیتھرینا نے دو ماہ تک سعودی عرب کی سیر وسیاحت کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی بڑے دل والے اور سخی ہوتے ہیں‘۔کیتھرینا اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب کی سیر و سیاحت کے لیے پہنچی تھیں۔ انہوں نے مملکت کے صحراؤں کی سیر کی۔ انہیں صحرا، کھلے آسمان پر نظر آنے والے ستارے اور صحرائی ثقافت بے حد پسند ہے۔ انہوں نے صحرا کی ثقافت اور عظیم خلائی فلموں کے تصور کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کی۔چھبیس سالہ کیتھرینا کا کہنا ہے کہ ’اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ سعودی عرب کی سرحدوں تک رسائی حاصل کرسکے گی‘۔ 2020 میں شادی کے بعد میں نے اپنے خاوند کے ہمراہ طے کیا کہ ہنی مون دنیا کا چکر لگا کر منائیں گے۔