سعودیہ اور امارات پر حوثی حملے دہشت گردی ہیں

   

ریاض : کوسووو کے وزیراعظم البن کورتی نے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہریوں کو نشانہ بنانے اور حال ہی میں متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔عرب نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کوسووو کے وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حوثی ایک دہشتگرد گروپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تصاویر اور حملے انتہائی حیران کن ہیں۔ شہریوں کے خلاف تشدد جس میں انسانوں کے حقوق اور وقار سمیت معاشرے اور کمیونٹی کا کوئی لحاظ نہیں کیا گیا۔ ہم یہ کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتے اور ہمارا کام ہے کہ (ان کی) ہمیشہ مذمت کریں۔‘ان سے سوال کیا گیا کہ شہریوں پر حملوں کے باعث ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو دہشت گردگروپ قرار دینے پر کیا وہ اتفاق کرتے ہیں، اس کے جواب میں وزیراعظم البن کورتی نے کہا کہ ’جی ہاں، میرے خیال میں شہریوں پر یہ تمام حملے دہشت گردی کی کارروائیاں ہیں۔