ریاض: سعودی عرب میں اب اگر نسلی امتیاز کا نعرہ بھی لگایا تو سینکڑوں ریال جرمانہ ہوگا کیونکہ سعودی حکومت نے نسلی تفریق سے متعلق نعرے بازی کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے 500 ریال جرمانہ مقرر کردیا۔ اُردو نیوز نے عربی جریدے الوطن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکومت کی طرف سے سماجی آداب کے منافی لائحہ عمل میں ترامیم کرتے ہوئے 20 خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور ان پر سزاؤں کی وضاحت کی گئی ہے، جس کے تحت نسلی تفریق سے متعلق نعرے بازی کو بھی قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے اس پر 500 ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔