سعودیہ میں چاند نظر نہیں آیاجمعہ 31 جولائی کو عیدالاضحی

   

ریاض : سعودی عرب میں پیر 20 جولائی 29 ذی القعدہ کو کہیں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مجلس شوریٰ نے سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودی عرب کی سودیر اور تمیر کی معروف رصدگاہوں میں پیر کو ذی الحجہ کاچاند نظر نہیں آیا۔ سعودی شوریٰ نے بھی اعلان کیا ہے کہ منگل کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔ جمعرات 30 جولائی کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا جبکہ عید الاضحی جمعہ31 جولائی کو خلیج کے بیشتر مملکتوں کے علاوہ امریکہ ، آسٹریلیا و دیگر یوروپی ممالک میں منائی جائے گی۔تاہم برصغیر ہندو پاک میں ایک روز بعد یعنی ہفتہ یکم اگسٹ کو عیدالاضحی واقع ہونے کاامکان ہے ۔