ریاض : سعودی عرب نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل آئرش فوجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس حملے میں ایک آئرش فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس حملے کے حالات کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔