سعودیہ پر حملے تحفظ ِعالمی توانائی کیلئے خطرہ : شہزادی ریما

   

Ferty9 Clinic

ریاض : سعودی عرب کی امریکہ میں تعینات سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے سعودی عرب پر حملے سویلین اور عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ سعودی عرب پر حملے توانائی کی مستحکم عالمی سپلائی کے لیے خطرہ ہیں، جو عالمی معیشت پر اثر انداز ہوتے ہوئے آرامکو میں کام کرنے والے سعودی اور امریکیوں سمیت 80 ممالک سے تعلقات رکھنے والے اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اتوار کے روز حوثیوں نے راس تنورہ آئل پورٹ اور ظہران میں آرامکو کے رہائشی علاقے کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ شہزادی ریما بنت بندر نے مزید کہا کہ روزمرہ کی بنیاد پر ڈرون اور بلیسٹک حملوں کے سامنے سعودی عرب شدید تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔امریکہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی عرب پر 526 سے زائد حوثی ڈرونز اور 346 سے زائد بیلسٹک میزائل حملوں کی کوششوں کو ناکام بنانے پر سعودی افواج کے بہادرانہ اور اہم اقدامات کو سراہا۔