سعودیہ کا تیسرا طیارہ امدادی سامان کے ساتھ بیروت پہنچ گیا

   

بیروت : بیروت دھماکے کے بعد شاہ سلمان امدادی مرکز کے زیر انتظام تیسرا طیارہ انسانی امداد لے کر آج ہفتے کے روز بیروت کے رفیق حریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ طیارے کے ہمراہ شاہ سلمان مرکز کی خصوصی ٹیم بھی موجود ہے جو امدادی سامان کی تقسیم کی کارروائی کی نگرانی کرے گی۔ اس سے قبل دو سعودی طیارے جمعے کے روز 120 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر بیروت روانہ ہوئے تھے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایات جاری کی تھیں کہ منگل کے روز بیروت کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے کے بعد متاثرہ لبنانی عوام کے لیے فوری طور پر امداد پیش کی جائے۔ خادم حرمین کی ہدایات میں سعودی عرب اور لبنان کے درمیان امداد کی ترسیل کے لیے فضائی پل قائم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔