سعودیہ کا فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالر امداد دینے کا علان

   

ریاض: سعودی عرب نے فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کو 40 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہیکہ وہ غزہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا اور 20 ہزار فیملیز کے لیے ٹینٹ فراہم کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ کئی مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ کئی عالمی امدادی گروپوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں یورپی ملکوں سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطین کے لیے امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔