سعودیہ کا معذور افرا د کیلئے بڑا قدم

   

ریاض : سعودی کمپنی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر امین حسن الناصر نے الاحساء میں معذور افراد کیلئے ایک بڑے مرکز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس مرکز میں بین الاقوامی خصوصیات کے ساتھ معیاری تعلیمی، علاج اور طرز عمل کی خدمات فراہم کی جائے گی، اس مرکز میں مختلف معذوروں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔فورم کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سعودی آرامکو کی شرکت کا مقصد مملکت میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اقتصادی ترقی میں اپنے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔