ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تنزانیا کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس کے مطابق سعودی قیادت نے تنزانیہ کی صدر ڈاکٹر سامیہ صولوحو کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے تنزانیہ کی صدر کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ تنزانیہ کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک اور قوم کیلئے مزید ترقی اور کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔سعودی نے کہا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ سعودی عرب اور تنزانیہ کے درمیان مختلف شعبوں کو تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔