سعودی اور دبئی کی پروازوں میں105 نئے معاملات

,

   

دبئی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور دبئی سے آنیوالی تین پروازوں میں کورونا وائرس کے 105 معاملات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں35 کرونامعاملات نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ 19خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے معاملات مثبت نکلے۔ کرونا وائرس کے معاملات مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔