سعودی بینک کے گورنر کو عہدہ سے برخاستگی کا شاہی فرمان

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر فہد المبارک کو سعودی مرکزی بینک کے گورنر کے عہدہ سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ ایمن بن محمد بن سعود السیاری کو تعینات کر دیا۔ السیاری گورنر مرکزی بینک کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق السیاری 17 اکتوبر 2019 سے سعودی سنٹرل بینک (ساما) کے ڈپٹی گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام رہے تھے۔ السیاری نے ’ساما‘ میں سیکریٹری گورنربرائے سرمایہ کاری کے عہدے پر 2013 سے لے کر2019 دیں۔