سعودی حکومت نے ختم کی پاکستانی ڈاکٹروں کی منظوری، کہا۔ واپس جاؤ

,

   

سعودی عرب میں رہ رہے پاکستانی ڈاکٹرز پہلے سے ہی بے روزگار تھے۔ لیکن اب ان کو اپنے وطن واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان سے ایم ایس ( ماسٹر آف سرجری) اور ایم ڈی ( ڈاکٹر آف میڈیسین) کی ڈگری لے کر آئے ڈاکٹروں کو نااہل ٹھہرایا ہے۔ وہاں کی حکومت کا ماننا ہے کہ پاکستان میں ان دنوں ڈگری والے ڈاکٹرز کی پڑھائی اس سطح کی نہیں ہے کہ انہیں یہاں پریکٹس کرنے دیا جائے۔ سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز سعودی عرب میں ہیں۔ گزشتہ ماہ لئے گئے اس فیصلے کے بعد ہزاروں ڈاکٹروں کی نوکری چلی گئی تھی۔ ان ڈاکٹروں کو سعودی عرب چھوڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔ اب یہ ڈاکٹرز واپس پاکستان جا رہے ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، پچھلے مہینے سعودی عرب کے صحت محکمہ کے جاری کردہ ٹرمینیشن لیٹر میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت اب پاکستانی پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں، ایم ایس اور ایم ڈی کو منظوری نہیں دیتی ہے۔ میڈیکل لائسنس کے لئے ان کی لیاقت ناقابل قبول ہے۔

ایک دیگر لیٹر میں لکھا گیا ہے ’’ پیشہ وارانہ اہلیت کے لئے آپ کی درخواست نا قابل قبول ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پاکستان سے آپ کی ماسٹر ڈگری ایس سی ایف ایچ ایس ضوابط کے مطابق ناقابل قبول ہے‘‘۔

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، لیٹر پانے والے پاکستانی ڈاکٹروں کو سعودی عرب چھوڑنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ اس خبر سے پاکستانی ڈاکٹروں کو جھٹکا لگا ہے۔ ان میں سے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔ اب وہ واپس اپنے وطن جا رہے ہیں یا جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اور کوئی بھی متبادل ان کے پاس نہیں بچا ہے۔