سعودی خام تیل کی برآمدات یومیہ 7.72 ملین بیرل ہوگئی

   

ریاض: انٹرنیشنل انرجی فورم نے جوائنٹ ڈیٹا انیشی ایٹو (جوڈی)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ستمبر میں سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات اگست میں 7.60 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 7.72 ملین بیرل یومیہ ہو گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات میں ایک لاکھ 20 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا۔ جوڈی نے بتایا کہ سعودی خام تیل کے ذخیرے میں 0.78 ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔