صنعاء۔مقامی لوگوں کو حوثیوں کے مطابق ہفتہ کے روز یمن کی درالحکومت صنعاء میں یمنی حوثیوں اتحادیوں کے تحت چلائے جانے والے ملٹری ٹھکانوں پر سعودی زیر قیادت اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے سلسلہ وار فضائی حملے انجام دئے ہیں۔
حوثی المسریح ٹی وی کی خبر کے مطابق صنعا کے مغڑبی حصہ کے پڑوسی ساون میں ملٹری انجینئرنگ یونٹ کو اس حملے میں تباہ کردیاگیاہے
کسی شہر کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں
صنعاء کے مکینوں کے مطابق کسی شہری کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔
اس ہفتہ کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عربیہ کے خلاف یمنی حوثی اتحاد کی جانب سے سرحد پارسلسلہ وار ڈراؤن اور میزائیل حملوں کے بعد مذکورہ فضائی حملہ کیاگیاتھا۔
اتحادیوں کے بیان کے بموجب تمام حوثی حملوں کو ناکام بنادیاگیاہے۔یمن کے اندر سال2014میں اس وقت سے خانہ جنگی کی صورتحال ہے جب ایران کی پشت پناہی والے حوثی باغیوں نے ملک میں شمال کے بیشتر حصہ پر اپنا قبضہ جمالیاہے
اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر عبد ربو منسوی ہادی کی حکومت کودرالحکومت صنعاء سے نکلنے پر مجبور کیاتھا۔
ہادی کی حکومت کی حمایت میں 2015مارچ میں سعودی زیر قیادت اتحادی افواج نے یمن میں مداخلت کی تھی