سعودی شہری گھریلو ملازماؤں کی زائد اجرت سے پریشان

   

ریاض۔ سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں نے رمضان المبارک میں ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کردیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گھریلو ملازماؤں کی ماہانہ اجرت میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور وہ 5 ہزار ریال تک ماہانہ اجرت طلب کررہی ہیں۔ یہ صورت حال مدینہ منورہ، ریاض، جدہ سمیت دیگر شہروں میں دیکھی گئی ہے۔