سعودی طلبا میں درسی کتب کی تقسیم

   


ریاض: سعودی عرب میں تعلیمی سال برائے 2021ء کے آغاز پر مملکت کی کئی گورنریوں میں طلبا اور ان کے والدین اور سرپرست حضرات میں درسی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ درسی کتابوںکی تقسیم کے مراکز پر کوویڈ 19 کے خطرے کے پیش نظر صحت کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ کتب کی تقسیم کیلئے مختص مراکز میں آنے والے تمام افراد کیلئے سماجی فاصلہ رکھنے، سینیٹٹائرز کے استعمال اور منہ کو ماسک سے ڈھانپے جیسی شرائط عائد کی گئی تھیں۔ سعودی وزارت تعلیم کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ کے ذریعہ ایک اعلان جاری کیا گیا تھا جس میں والدین، اسکول کے طلبا اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ کتابوں کی تقسیم کیلئے مختص مراکز پر ’ایس اوپیز‘ کے تحت حاضر ہوکر درسی کتابیں حاصل کریں۔ حکومتی اعلان میں وبا سے بچائو کے پیش نظر سخت نوعیت کے حفاظتی اقدامات ، سماجی فاصلے، ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔