سعودی عرب، سمندر میں غرقاب ثقافتی ورثے کی بازیافت کا منصوبہ شروع

   

ریاض: سعودی عرب کا ثقافتی کمیشن بحیرہ احمر میں سینکڑوں کلومیٹرپر پھیلے زیر آب عرب ثقافتی ورثے کی تلاش کرے گا۔ یہ بات ثقافتی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہی ہے۔زیر آب ثقافتی ورثے سے متعلق سروے، املوج سے راس اے شیخ حمید پراجیکٹ کا مقصد 25 سے زائد زیر آب جگہوں پر ثقافتی ورثوں کا سروے کرنا اوراس کی مدد سے تاریخی ورثے کو دستاویزی شکل دینا ہے۔ثقافتی کمیشن یہ منصوبہ شاہ عبداللہ یونیورسٹی اور اٹلی کی یونیورسٹی آف ناپلس کے ساتھ اشتراک کی بنیاد پر مکمل کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت املوج سے راس شیخ حمید تک کے علاقے میں زیر سمندر پرانے وقتوں میں تباہ شدہ بحری جہازوں کے ملبے اور باقیات کی بھی تلاش کی جائے گی۔