سعودی عربیہ۔کویڈ ٹیکہ کے لئے ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنا نام درج کرایا

,

   

ریاض۔سعودی عرب کی وزرات صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں کروائرس کے ٹیکہ کے اندراج کے پہلے ہی دن 100,000سے زائد لوگوں نے اپنا نام درج کرایاہے۔

مذکورہ منسٹری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ”اب تک 100,546لوگوں نے کرونا وائرس کا ٹیکہ لگانے کے لئے اپنے اسمارٹ فونس پر درخواست فارم بھرا ہے“۔

منگل کے روز سعودی وزرات صحت نے اعلان کیاتھا کہ کرونا وائرس ٹیکہ اندازی کے لئے راجسٹریشن شروع ہوگیاہے۔

فی الحال یہ ٹیکہ65سال سے زائد عمر کے علاوہ ان لوگوں کے لئے دستیاب ہے جو پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی وجہہ سے اس وباء کی ضد میں آسکتے ہیں‘ اور ان لوگوں کے لئے بھی دستیاب ہے جو دائمی بیماریوں کی وجہہ سے کویڈ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

آخری ہفتہ کے اختتام پر مذکورہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے امریکی کمپنی پی فیزر اور اس کے ساتھی جرمنی بائی این ٹیک کے تیار کردہ نیوکرونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کا استعمال اور رجسٹریشن کو منظوری دی ہے۔

مملکت کو ٹیکہ کا پہلا بیاچ پہلے ہی موصول ہوگیاہے۔ حالیہ مہینو ں میں سعودی عربیہ نے کروناوائرس کے معاملات میں نمایاں کمی لانے کاکام کیاہے‘ جو یومیہ اساس پر200تک پہنچ گیاہے۔

جب سے عالمی وباء شروع ہوئی ہے مملکت میں 360,000لو گ اس سے متاثر ہوئے ہیں‘جبکہ351,000کے قریب صحت یاب اور چھ ہزار لوگ مارے گئے ہیں۔