سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے بے چین

,

   

مسئلہ فلسطین رکاوٹ ،اسرائیل کودشمن نہیں اتحادی کے طورپردیکھتے ہیں:سعودی ولیعہد

ریاض: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے طورپردیکھتا ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میگزین کوانٹرویو میں کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازعہ جلد حل ہوجائے گا۔ سعودی ولیعہد کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔ بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔ ایران پر مشترکہ خدشات کے پیشِ نظر ریاض کے خلیجی اتحادیوں، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سال 2020 میں اسرائیل سے تعلقات استوار کیے تا کہ ایک سیکیورٹی اتحادی امریکہ کے وعدے پر نیا علاقائی محور تشکیل دیا جاسکے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر فلسطین تنازعہ حل ہوجائے تو اسرائیل سعودی عرب کا ’ایک مضبوط اتحادی‘ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم اسرائیل کو بطور دشمن دیکھنے کے بجائے ایک مضبوط اتحادی کی طرح تصور کرتے ہیں کیونکہ ہم مل کر مشترکہ مفادات حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس سے قبل اسے فلسطین کے ساتھ اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں‘۔