سعودی عرب اور امریکی عسکری قیادت کا دفاعی امور پر تبادلہ خیال

   

واشنگٹن: سعودی عرب اور امریکہ کی عسکری قیادت نے گزشتہ روز دو طرفہ دفاعی امور پر بات چیت کی۔ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کل چہارشنبہ کے روز امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مارک ملی اور ان کے ہمراہ وفد سے وسطی سیکٹر میں شاہ سلمان ایئر بیس پر ملاقات کی۔اس موقعے پر دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ تعاون اور کوآرڈینیشن بالخصوص دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں دوست ملکوں کی عسکری قیادت نے خطے کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔