سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں 32 سال بعد فلائیٹ آپریشن بحال

   

ریاض : سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی عربین ایئرلائنز نے تھائی لینڈ کے درمیان تین عشروں بعد پروازیں شروع کردی ہیں۔ سعودی فضائی کمپنی کی پہلی پرواز 32 سال کے بعد جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے دارالحکومت بنکاک کے سوورنا بھومی ہوائی اڈہ کیلئے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سراجاک پرانا سمریدی کی موجودگی میں روانہ ہوئی۔ پرواز کی روانگی کے وقت کئی دوسرے مہمان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔سعودی قومی فضائی کمپنی بنکاک کیلئے ہفتے میں تین پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہمانوں کیلئے ایک اسٹاپ بھی شامل ہے جو کہ ریاض جانے اور آنے والے ہیں۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے دونوں ممالک کی حالیہ کوششوں کے بعد ہے۔