ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز ریاض میں اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔ یہ بات العربیہ نیوز کے نمائندے نے بتائی۔ملاقات کے دوران میں شامی وزیرخارجہ نے بتایا کہ شام میں نئی سیاسی انتظامیہ دونوں ملکوں کے بیچ مشترکہ تاریخ کے مطابق تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔الشیبانی نے باور کرایا کہ شام میں سیاسی انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا اور روشن باب کھولنے کی خواہاں ہے۔انھوں نے “ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ میں لکھا کہ “میں کچھ دیر قبل وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ انس خطاب کے ہمراہ برادر مملکت سعودی عرب پہنچا ہوں۔