سعودی عرب اور کویت کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر زور

   

کویت سٹی ؍ ریاض: کویت کی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ایئر مارشل صباح جابر الاحمد الصباح نے پیر کے روز سعودی عرب کی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی۔ سعودی دار الحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے بیچ عسکری تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران میں دو طرفہ خصوصی تعاون اور دفاعی شعبوں میں مشترکہ تعاون کی صورتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال ہوا۔