دبئی : سعودی عرب اور یمن کے حوثی گروپ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کرانے میں ثالثی کا رول ادا کرنے والے عمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان دو متحارب فریقین کے درمیان بہت جلد معاہدہ ہوگا۔ یمن کی6 سالہ جنگ میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔ زیادہ تر شہریوں کی اموات ہوئی ہے ۔ یہ ملک فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ مسقط نے بحران سے نمٹنے کیلئے جامع سیاسی حل تلاش کرتے ہوئے ریاض ، واشنگٹن اور اقوام متحدہ کے ساتھ مشاورت شروع کی ہے ۔ مسقط کی حکومت کو توقع ہے کہ اس کی کوششیں بہت جلد نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔ یمن میں امن و سلامتی کو بحال کرنا اس خطہ کے تمام ممالک کے مفاد میں ہیں۔ مذاکرات کی پیشکش کے باوجود حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈراؤنس حملے کیئے جارہے ہیں۔