ماسکو : روسی صدر ولادی میر پوٹن نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل اور یران کے درمیان حل تک پہنچنا ممکن ہے تاہم اس کو یقینی بنانا دشوار ہو گا۔ پوٹن نے یہ بات اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکان کے اندیشے پر تبصرے میں کہی۔ پوٹن نے جمعہ کے روز عرب نیوز اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ہم سعودی عرب کو ایک دوست ملک سمجھتے ہیں۔ میرا شاہ سلمان کے ساتھ اچھا تعلق ہے ، اسی طرح ولی عہد کے ساتھ بھی میرے مضبوط ذاتی مراسم ہیں۔ میں سعودی عرب کی سچائی پر یقین رکھتا ہوں اگر سعودی عرب میں کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے تو یقینا یہ ہمارے لیے بھی اطمینان بخش جگہ شمار ہو گی۔