سعودی عرب تیل کے علاوہ برآمدات میں بھی آگے

   

سات سال کے مقابلے میں سب زیادہ برآمدات ریکارڈ، سعودیہ دنیا کا تیزی سے تر قی کرنے والا ملک

ریاض: تیل کی پیداوار دولت کی شہرت رکھنے والے سعودی عرب نے تیل کے علاوہ برآمدات بڑھانے کے شعبے میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ پچھلے ساتھ برسوں کے مقابلہ تیل کے علاوہ برآمدات میں تیز سے اضاف ہو ا ہے اور یہ سال گذشتہ سات برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ برآمد ریکارڈ ظاہر کر رہا ہے۔رواں سال سعودیہ میں مجموعی تجارتی سرگرمیاں وسعت پذیر ہوئی ہیں۔ یہ پہلو اور بھی اہم ہے کہ ممملکت سعودیہ نے جب سے تیل کے ساتھ باقی مصنوعات کی تجارت اور برآمدات بڑھنانے کا جو ویڑن اپنا یا تھا اس کے مطابق یہ سال اہم رہا ہے اور اس سال سعودیہ دنیا کے سب سے زیادہ تیزی سے اقتصادی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ماہ نومبر میں اس کی شرح نمو 14 ماہ کے مقابلے میں بلند تررہی ہے۔ اس پیش رفت کی توقعات جنوری 2021 سے کی جارہی ہیں۔ یہ بات ‘ پرچیزنگ مینیجر کے تازہ سروے میں بتائی گئی ہے۔سروے کے مطابق ریاض بنک سعودی پی ایم آئی نے دوسرے مسلسل مہینے میں 57،2 سے 58،5 تک آگیا ہے۔سعودی عرب کے چیف اکانومسٹ نائف الغایث نے ریاض بنک کی رپورٹ میں کہا ہے’ کارباری حالات میں بہتری ہوئی ہے۔ طلب میں اضافے کی وجہ سے پورے بورڈ میں بلندی اور بہتری کا رجحان ہے۔ نجی شعبے میں تیل کے علاوہ دیگر کاروباری ایکٹرز میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا ‘ یہ علامت سعودی معیشت میں ترقی اور مضبوطی کا اظہار ہے۔ وبا کے بعد یہ صورت حال اچھا اشارہ ہے۔ نیز کرنسی کے اثرات سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر محفوظ رہنا بھی اچھا اشارہ ہے۔اسی وجہ سے سعودیہ رواں سال کے دوران تیز ترین ترقی کے راستے پر ہے۔ ماہ نومبر کے دوران اشیا کی فروخت کی رفتار پچھلے ماہ سے زیادہ رہی ہے۔ جبکہ کمپنیاں نومبر 2015 کے بعد سے مینو فیکچرنگ اور سروسز کے میدان میں اضافہ دیکھ رہی ہیں۔