ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ بین الاقوامی و علاقائی حالات پر بات چیت کی۔سعودی عرب وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بن فرحان اور بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات طے پائی۔ مذاکرات میں سعودی عرب اور امریکہ کے مشترکہ مفادات کے حوالے سے علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا، متعدد بین الاقوامی و علاقائی معاملات میں دو طرفہ ربط و ضبط میں اضافے، مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی و استحکام اور امن کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔