سعودی عرب لاک ہیڈ کے اشتراک سے مقامی سطح پرمیزائل پرزے تیارکرے گا

   

ریاض : سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز( جامی،جی اے ایم آئی) نے پیر کو ریاض میں جاری عالمی دفاعی شومیں میزائل انٹرسیپٹرلانچرز اور میزائل انٹرسیپٹر کنستروں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے لاک ہیڈمارٹن کیساتھ ایک سمجھوتے پردستخط کئے ہیں۔یہ سمجھوتہ 2030ء تک 50 فیصد سے زیادہ دفاعی سازوسامان کی تیاری کومقامی بنانے کی مملکت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ امریکی فرم لاک ہیڈ مارٹن ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈایریا ڈیفنس میزائل سسٹم یاتھاڈ تیارکرتی ہے۔ یہ مختصر اور درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں سے دفاع کیلئے بنایا جاتا ہے۔ 2017ء میں سعودی عرب نے امریکہ سے 28 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری میں دلچسپی کااظہارکیا تھا۔ لاک ہیڈ کا ایک بیان میں کہنا ہیکہ وہ ویژن 2030 کے مطابق سعودی عرب سے شراکت داری کو بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے۔لاک ہیڈ کے ترجمان نے العربیہ انگلش کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہیکہ تازہ اقدام سعودی عرب کی صنعتی بنیاد اور اس سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔