سعودی عرب : مزید 20 شہزادے گرفتار

,

   

ریاض: سعودی عرب میں ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم سے مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز، پرنس احمد کی گرفتار کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے دعوی کے الزام میں شاہی خاندان کے مزید 20 افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ خبر میں دعوی کیاگیا ہے کہ ولیعہد محمدبن سلمان کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکہ سمیت دیگر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطہ میں ہونے کاالزام ہے۔ واضح رہے کہ 2017 ء میں محمد بن سلمان کے حکم پر شاہی خاندان کے متعدد وزراء، اہم شخصیات اور دیگر افراد کوایک فائیو اسٹار ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔

ان میں ولی عہد محمد بن نائف بھی شامل تھے جو اس وقت وزیر داخلہ تھے۔ محمد بن سلمان نے انہیں وزارت سے بے دخل کرتے ہوئے خود ولیعہد بن گئے تھے۔ امریکی جریدہ نے دعوی کیا کہ شاہی خاندان کے کچھ افراد احمد بن عبدالعزیزکو بادشاہ شاہ سلمان کا جانشین بنانا چاہتے ہیں۔ جبکہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی مملکت کے بیشتر اختیارات اپنے فرزند ولی عہد محمد بن سلمان کو تفویض کئے ہیں۔ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد مملکت میں بہت سارے تبدیل رونما ہوئی ہیں۔ ان میں خواتین کو پوری آزادی دیتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت، بغیر محرم کے بیرون ملک سفر وغیرہ شامل ہیں۔