سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

   

ریاض : سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جس کو رمضان کا چاند نظر آئے وہ قریب ترین عدالت میں گواہی دے، چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگر عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر شہادت کے بارے میں اطلاع دی جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق القمری کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی اتوار کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے ہیں۔