سعودی عرب میں ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگری رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹرس برطرف

   

٭ ریاض :سعودی عرب نے ایم ایس اور ایم ڈی پوسٹ گرائجویٹ ڈگری رکھنے والے کئی پاکستانی ڈاکٹروں کو روانہ ہوجانے یا اخراج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دیدی ہے ۔ سعودی عرب نے کہاکہ یہ ڈگریاں بغیر تربیتی کورس کے دی گئی ہیں جو ڈاکٹروں کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کیلئے ضروری ہوتی ہیں ۔ قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سعودی عرب کے اس اقدام کی تقلید کی ۔