سعودی عرب میں حیدرآبادی شخص چوری کے الزام میں گرفتار ، ملزم کے بیوی کی سشما سوراج سے مدد کی اپیل 

,

   

حیدرآباد: حیدرآباد کے رہنے والے ایک شخص جو سعودی عرب میں برسرروزگار ہے اس پر چوری کا الزام لگایاگیا ہے ۔ اس کی بیوی سلام بیگم نے وزیر خارجہ سشماسوراج سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ سلام بیگم نے کہا کہ میرے شوہر 2016ء میں ایک ایجنٹ کے ذریعہ سے سعودی عرب گئے تھے ۔ ایجنٹ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اٹھارہ ہزار سعودی ریال تنخواہ دے گا ۔ لیکن اس نے صرف بارہ سو ریال تنخواہ دیا ہے ۔

میرے شوہر ایک ڈرائیور کے ویزہ پر سعودی گئے تھے ۔ سلام بیگم نے مزید کہا کہ دو سال مکمل ہونے کے باوجود ان کا کفیل انہیں چھٹی نہیں دے رہا ہے ۔ یہاں تک کہ میری ساس کے انتقال کے وقت بھی وہ نہیں آسکے ۔ بعدازاں انہوں نے سعودی میں انڈین سفارت خانہ سے رجوع ہوئے جس کے بعد انہیں چھٹی مل گئی ۔ وہ جیسے ہی ایئر پورٹ پہنچے انہیں 65,000ہزار ریال چوری کا جھوٹا الزام لگاکر انہیں گرفتار کرلیاگیا۔ سلام بیگم نے سشما سوراج سے اپیل کی کہ وہ ان کے شوہر کی مدد کریں جو پچھلے سات مہینہ سے سعودی جیل میں محروس ہیں ۔