ریاض: سعودی عرب میں ویسٹرن کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔ ولیعہد محمد بن سلمان نئے نئے قوانین لاکر سعودی عرب میں مغربی تہذیب کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔اور اب سعودی خواتین سڑکوں پر مغربی لباس نیم عریاں لباس پہن کر آرام سے گھومتی پھرتی نظرآرہی ہیں۔ محمد بن سلمان نے مملکت سعودی میں عبایا اور برقع پہننا لازمی نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین عبایا یا برقع کے بغیر گھر سے باہر قدم نہیں رکھا کرتی ہیں۔
اس سے قبل مملکت میں سنیما گھروں کا کوئی وجود نہ تھا اور نہ نائٹ کلب کا کوئی تصور تھا۔ خواتین کا کار ڈرائیو کرناجرم قرار دیا جاتا تھا۔ لیکن جب سے محمد بن سلمان ولیعہد کے تخت پر براجمان ہوئے ہیں تب سے سعودی عرب میں نئے قوانین آگئے ہیں۔سعودی میں سنیما گھر، نائٹ کلب، خواتین کی ڈرائیونگ، برقع یا عبایا لازمی نہیں وغیرہ نافذ ہوگئے ہیں۔