سعودی عرب میں شدید سردی ،درجہ حرارت صفر تک گرنے کا امکان

   

ریاض:سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مملکت میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی، یہاں تک کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر سکتا ہے۔ سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق قریات میں دوسرے روز کم ترین درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں محکمہ جغرافیہ و موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا کہ توقع ہے کہ درجہ حرارت آہستہ آہستہ منگل تک کم ہونا شروع ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ جمعرات کے روز شمالی اور شمال وسطی علاقوں میں یخ بستہ شمالی ہوائوں کے نتیجے میں درجہ حرارت صبح کے وقت صفر درجے سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سعودی عرب میں موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ یو اے ای میں بھی درجہ حرارت کم ہوگیا ہے جس سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔