ریاض : ایک خانگی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے اردنی اور فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ کو رہا کردیا ہے۔ سعودی حکام نے ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام لگایا تھا۔ انہیں میڈیا میں ”حماس کے زیر حراست افراد” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ذرائع نے ’Arabi 21‘ کو بتایا کہ سعودی عرب پہلے ہی دو قیدیوں کو رہا کر چکا ہے اور دوسروں کو اردن اور ترکی بھیجنے کے لیے طریقہ کار اختیار کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق رہائی کی نئی کھیپ میں ایسے قیدی شامل ہیں جو بری ہو چکے ہیں یا جن کی سزائیں پہلے ختم ہو چکی ہیں۔سعودی عرب نے گذشتہ چند دنوں کے دوران چار زیر حراست افراد کو رہا کیا تھا۔ ان میں سلیمان حداد اور ان کے بیٹے محمد کو ترکی ڈی پورٹ کیا تھا اور محمد فطافطہ اور محمد اسد کو اردن بھیج دیا تھا۔