سعودی عرب میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

سعودی عرب عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد پابندیاں اتوار یعنی کل سے ختم کرنے جا رہا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔