ریاض : سعودی عرب میں صنعت اور معدنی وسائل کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں معدنی دولت 5,300 سے زائد مقامات پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 5 کھرب ریال لگایا گیا ہے۔ ان میں متعدد معدنیات بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ وافر معدنیات میں سونا، چاندی، تانبا، زنک۔ فاسفیٹ، باکسائٹ، چونا پتھر، سیلیکا ریت، فیلڈ اسپار، گھروں کی بیرونی سجاوٹی چٹانیں،گرینائٹ اور دیگر معدنیات شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت بہت سی معدنیات اور معدنی مصنوعات تیار کرتی ہے جو دھاتی معدنیات کے لیے قدر کی زنجیریں تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔