سعودی عرب میں مقیم تارکین اور مقامی باشندوں کیلئے خوشخبری

   

حرمین ٹرین کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان پونے دو سال بعد دوبارہ آغاز

ریاض: حرمین ٹرین سعودی عرب میں لاکھوں مسافروں کو سہولت دینے کے اعتبار سے جدیداور تیز ترین ٹرانسپورٹ ذریعہ ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان اس ٹرین سروس کا آغاز 2018ء میں ہوا تھا۔ جس کی بدولت مقامی اور تارکین کے علاوہ عازمین حج اور عمرہ زائرین کا سفر بھی انتہائی آرام دہ ہو چکا ہے۔ کیونکہ یہ ٹرین 3 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔حرمین ٹرین کے 5 اسٹیشن ہیں۔ یہ ٹرین مکہ مکرمہ سے ہوتی ہوئی جدہ ایئرپورٹ، رابغ سٹی سے مدینہ منورہ جا کر رْکتی ہے۔ تاہم 2019ء میں جدہ اسٹیشن آتشزدگی کے باعث پوری طرح تباہ ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ تک جدہ کے اسٹیشن سے حرمین ٹرمین کی سروس معطل کر دی گئی تھی۔سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر کا کہنا ہے کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ سٹیشن کے درمیان چلے گی اور یہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ سے گزرے گی۔آج کے روز سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز سٹیشن سے مکہ اور مدینہ کے لیے یومیہ 24 سے 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ رمضان میں ان کی یومیہ تعداد بڑھا کر 40 سے 45 کر دی جائے گی۔