سعودی عرب میں نواں سالانہ کافی میلہ

   

ریاض : سعودی عرب کے جنوب میں جازان کے علاقے میں الدایر بنی مالک گورنری میں نواں خولانی کافی فیسٹیول آج 28 جنوری کو شروع ہوگیا ہے۔ یہ میلہ گذشتہ آٹھ سال سے روایتی جوش اور ثقافتی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں مقامی سطح پر کاشت کی جانے والی کافی کی مختلف اقسام کی نمائش کی جاتی ہے۔میلے کو کامیاب بنانے اور اس کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔الدائر گورنری میں شروع ہونے والے کافی میلے میں ’کافی کے 150‘ اقسام کے فارمز کی نمائش کی جا رہی ہے جن میں مقامی کاشت کار کافی کے حوالے سے اپنے کئی سال سے جاری تجربات پیش کررہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جازان کے مشرقی حصے میں واقع الدایر گورنری، فارموں اور سعودی خولانی کافی کے درختوں کی تعداد میں مملکت سعودی عرب میں پہلے نمبر پر ہے۔