سعودی عرب میں چٹانوں پرانسانوں اور جانوروں کے خاکے توجہ کا مرکز

   

ریاض : سعودی عرب کے محقق احمد نغیثرکو مملکت کے جنوب میں واقع تثلیث گورنری میں ایک راک پینٹنگ ملی ہے۔راک ڈرائنگ اور نوشتہ جات کے محقق احمد النغیثر نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو اس بات کی تصدیق کی کہ جو پینٹنگ ملی ہے وہ مذہبی رسوم کے رقص کی نمائندگی کرتی ہے یا یہ شکار کی رسومات کے مناظر کے رقص کی نمائندگی کر سکتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ان چٹانوں پر بنائی گئی انسانی تصاویر سے ایسے لگتا ہے کہ وہ رقص کررہے ہیں۔اس کا اندازہ اٹھائے گئے بازوؤں سے لگایا گیا ہے جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تصاویر رقص کی ہوسکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹانگیں ایک طرف کے نظارے سے کھینچی گئی ہیں، جہاں کپڑے پورے جسم کو ڈھانپے ہوئے ہیں، جس میں ایک لمبا چوغہ اور پتلون شامل ہے۔