سعودی عرب میں کرسمس جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

,

   


ریاض ۔ سعودی عرب میں موجودکئی ممالک کے سفارتکارکرسمس تہوار منائے ہیں۔ اس سالانہ تہوارکے موقع پر وہ کرسمس ٹری کی جگمگاتی روشنیوں میں لمحات لطف اندوز ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے باعث رواں ہفتے کے آغاز میں سخت اقدامات کا نفاذکیا ہے اوراپنی تمام سرحدیں بند کردی ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر لڈووک پاولز نے کہا ہیکہ ہمیں ان لوگوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جوکورونا وائرس کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سے دورہیں۔ فرانسیسی سفیر امسال ریاض میں ہی کرسمس منایا ہے ۔سفیر نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ امسال ہم یہ تہوار مناتے وقت تمام احتیاطی اقدامات کی پابندی کریں اوراپنی صحت برقراررکھنے پر توجہ دیں۔جولوگ کرسمس مناتے ہیں ان کے لئے سال کا یہ وقت اہل خانہ اور احباب کے یکجا ہونے کا خوشگوار موقع ہے۔ریاض میں رائل ڈینش ایمبیسی کے مائیکل جینسن نے کہا کہ ہماری روایات میں سے ایک روایت جو ہم ڈنمارک میں مناتے ہیں، وہ کرسمس ٹری ہے۔ یہ ایسا درخت ہے جو دسمبر میں سجایا جاتا ہے۔ یہ وہ شے ہے جس کے گرد بچے سے لے کر بوڑھے تک، خاندان کے تمام افراد اکٹھے ہوتے ہیں اور یہ خاص درخت سجانے سے محظوظ ہوتے ہیں۔موسیقی بھی کرسمس کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے۔ یونان کے سفیر اسٹیوروس ایوگوسٹائیڈز نے سب کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ یہ ایک نغمہ ہے جو لوگوں کو اپنے گھروں میں خوش آمدید کہنے اور مبارکبار دینے سے متعلق ہے۔