ریاض : سعودی عرب میں تین نئے بین الاقوامی سنیما آپریٹرز کے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد فلم دیکھنے والوں کو سکرین کے جدید تجربات تک رسائی حاصل ہو گی۔جنرل کمیشن فار آڈیو ویڑول میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریل سینیماز، جنوبی افریقہ کے نیو میٹرو اور لبنان کے گرینڈ سنیماز کے آغاز کے ساتھ سعودی عرب ملک کی سنیما اور فیملی تفریحی صنعت کو ترقی دینے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں اپنی سکرینوں کو دو ہزار 500 تک بڑھانا چاہتا ہے جس کی مالیت تقریباً 1.2 بلین ڈالر ہے۔