سعودی عرب نے حزب اللہ سے ملحق تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا

   

ریاض : سعودی عرب نے لبنان کی ایک تنظیم القرض الحسن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ ?ہ لبنانی تنظیم شیعہ عسکری و سیاسی گروپ حزب اللہ کی سرگرمیوں کی حامی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق القرض الحسن رقوم جمع کر کے حزب اللہ کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی حکومت کے بیان میں واضح کیا گیا کہ اس تنظیم کے سعودی عرب میں تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور کسی بھی طریقے سے اس تنظیم کے ساتھ لین دین ممنوع ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس مئی میں امریکا نے اقوام عالم کو ایران نواز لبنانی عسکری گروپ حزب اللہ کے خلاف اقدامات اٹھانے کا کہا تھا۔