سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک میں اتوار کو عید

,

   

جمعہ کوچاند نظر نہیں آیا ، ہندوستان میں پیر کو عید متوقع
ریاض / ابوظہبی ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب ، یو اے ای (متحدہ عرب امارات) و دیگر خلیجی مملکتوں میں جمعہ /22 مئی کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔ چنانچہ متعلقہ رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا کہ خلیجی مملکتوں میں ہفتہ کو /30 رمضان ہوگی اور اتوار /24 مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔ خلیجی ممالک میں یمن ،کویت ، بحرین ، عمان ، قطر ، اردن شامل ہیں ۔ شمالی ایشیاء میں بھی آج چاند نظر نہ آنے کی اطلاع ہے ۔ ہانک کانگ اور تھائی لینڈ سے اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ خلیج اور برصغیر کے خطوں میں چاند کی تواریخ میں عام طور پر ایک روز کا فرق ہوا کرتا ہے ۔ اس اعتبار سے ہندوستان میں بھی 30 روزے پورے ہونے کی توقع ہے ۔ چنانچہ عید پیر /25 مئی کو ہوسکتی ہے ۔